پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Mar 01, 2024 | 22:04:PM

This browser does not support the video element.

(احمد منصور) نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ہوئی جس میں خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو پھر سے خطرات لاحق، اب تک کی اہم خبر آ گئی

 نیول چیف نے بحری مشق سی سپارک کے کامیاب انعقاد پر مشق کے شرکاء کی کاوشوں اور میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں