بلو چستان سے ابتک  کون کونسی شخصیات نے وزراءاعلیٰ کے فرائض سرانجام دیئے؟

Mar 01, 2024 | 23:26:PM

(24 نیوز) بلو چستان سے اب تک  کون کونسی شخصیات نے وزراءاعلیٰ کے فرائض سرانجام دیئے؟ تفصیلات جانیے۔

بلوچستان کے وزرا ئے اعلی کی فہرست میں سب سے پہلانام سردارعطاءاللہ مینگل کاآ تاہے،وہ یکم مئی 1972سے13فروری 1973صوبے کے پہلے وزیراعلی رہے، جام غلام قادربلوچستان کے دوسرےوزیراعلی رہے، ان کی وزارت اعلی کاعرصہ27 اپریل 1973سے31دسمبر 1974 تک محیط رہا، محمدخان باروزئی بلوچستان کے تیسرے وزیراعلی تھے وہ7 دسمبر 1976سے 5 جولائی 1977 تک وزارت اعلی کے منصب پر فائزرہے۔

جام غلام قادر 6 اپریل 1985سے29مئی 1988تک بلوچستان کے دوسری باروزیراعلی رہے،ان کے بعد میرظفراللہ خان جمالی 24جون 1988سے24دسمبر1988تک بلوچستان کے پانچویں وزیراعلٰی رہے،نواب اکبربگٹی بلوچستان کے چھٹے وزیراعلی تھے،ان کی وزارت اعلی کاعرصہ پانچ فروری 1989سے 7 اگست 1990تک محیط رہا۔

ان کے بعد تاج محمدجمالی17 نومبر 1990سے22مئی 1993تک بلوچستان کے ساتویں وزیراعلی رہے،ان کے بعد 30 مئی 1993سے19جولائی 1993تک نواب ذوالفقار علی مگسی صوبے کے آٹھویں وزیراعلی رہے،اس کے بعد وہ ایک بار پھر 20اکتوبر1993کو صوبے کے وزیراعلی بنے اور ان کی وزارت اعلی کا یہ دور 9 نومبر 1996 تک جاری رہا، ان کے بعد سرداراخترمینگل 22فروری 1997 سے 29 جولائی 1998 تک بلوچستان کےنویں وزیراعلی کے منصب پرفائزرہے، ان کے بعد میرجان محمدجمالی 13 اگست 1998 سے 12 اکتوبر 1999 تک بلوچستان کے دسویں وزیراعلی رہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

پھر وزیراعلی بننے کاموقع جام محمدیوسف کو ملا، ان کی وزارت اعلی کاعرصہ یکم دسمبر  2002سے 19 نومبر 2007 تک محیط رہا، ان کے بعد نواب اسلم رئیسانی بلوچستان کے 12ویں وزیراعلی منتخب ہوئے، ان کا دور حکومت 9 اپریل 2008سے 14 جنوری 2013 تک جاری رہا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو صوبے کے 13ویں وزیراعلی کااعزاز حاصل ہوا، ان کی وزارت اعلی کاعرصہ 7  جون 2013 سے 23 دسمبر 2015 تک محیط رہا، اسی دور کے باقی حصہ کےلئے نواب ثناءاللہ زہری وزیراعلی بنے اور ان کی وزارت اعلی 24 دسمبر 2015 سے 9 جنوری 2018 تک جاری رہا۔

میر عبدالقدوس بزنجو  15ویں وزیر اعلی منتخب ہوئے اور 13 جنوری2018 سے 7 جون 2018 تک وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہے، بلوچستان کے 16ویں وزیر اعلی جام کمال خان نے 17 اگست 2018 کو اپنےعہدے کا حلف اٹھا یا تاہم انہوں نے 24 اکتوبر  2021 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، میرعبدالقدوس بزنجو 29 اکتوبر  2021 کو صوبے کے 17ویں وزیر اعلی بنے جو  12اگست 2023 تک برسر اقتدار رہے۔

مزیدخبریں