(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی مقبول جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے انسٹا گرام ہینڈل پراپنے جلدوالدین بننے کااعلان کیاہے۔
معروف جوڑے نے یہ خوشخبری مداحوں کو بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی 7 فروری 2023ء کو راجستھان کے سیورہ گڑھ پیلس میں ہوئی تھی اور رواں سال اپنی دوسری سالگرہ کے موقع پر دونوں نے مزاحیہ اور رومانوی انداز میں ایک دوسرے کو وش کیاتھا ۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کے آغاز میں بارشیں ہی بارشیں،الرٹ جاری
کیارا اور سدھارتھ کی خوشخبری پر مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔