سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 20 دہشتگرد گرفتار

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( عرفان ملک)محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔
ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا، 3 اہلکار زخمی
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔