آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل انڈیا یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا ، انجری کا شکار میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں ۔
میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کپتان کا افغان بیٹر کیخلاف سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ
آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، میتھیو شارٹ مشکل میں ہیں، وہ زیادہ حرکت نہیں کر سکتے تھے، میتھیو شارٹ کے فٹ ہونے کے لیے وقت کافی نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو شارٹ فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔