پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا  

Mar 01, 2025 | 12:05:PM
پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی  میں ناقص کارکردگی کے بعد  نئے  کپتان کا نام سامنے آگیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق   پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں۔

  سینئر  صحافی   کے مطابق سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا جب رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ

 سلمان علی آغا اس وقت سلاٹ میں سب سے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔

  سلمان علی آغا اس وقت موجودہ مائنڈ سیٹ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ٹیم کا مائنڈ سیٹ بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔