ایساکام کرنے کی خواہش ہے جسے لوگ مدتوں یادرکھیں:درفشاں سلیم
ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں،یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)خوب صورت اداکارہ اور ماڈل درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں اس کیلئے محنت اور پختہ ارادہ بہت ضروری ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں درفشاں سلیم نے کہا کہ شوبز کی زندگی میں کامیابی کے لئے خوداحتسابی ضروری ہے،میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے۔
درفشاں سلیم نے کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، کامیابی حاصل کرنے کے لئے پختہ ارادے کا ہونا بہت ضروری ہے،مجھے مختصرعرصے میں جتنی کامیابی ملی ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے،تاہم خواہش ہے کہ ایسا کام کر جائوں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعدیہ امام نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟
خوبرواداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔