( 24 نیوز )سابق جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل سٹین نے پیشگوئی کی ہے کہ افغانستان کی ٹیم اگلی دہائی میں اپنی غلطیوں سے سیکھ ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ جیت کر دنیا کو حیران کرے گی۔
ایک انٹرویو میں سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے پیشگوئی کی کہ افغانستان کی ٹیم اگلی دہائی میں اپنی غلطیوں سے سیکھ ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ جیت کر دنیا کو حیران کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں جس جذبے کیساتھ کھیلتی ہے وہ قابل دید ہے تاہم انہیں اپنی کچھ غلطیوں سے سیکھنا پڑے گا، وہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا
ڈیل سٹین نے کہا کہ آپ انہیں شکست پر بطور ٹیم افسردہ دیکھتے ہیں، یہی ٹیم جیت پر یکجان ہوتی ہے اور وکٹ ملنے اور رنز بننے پر خوشی قابل رشک ہوتی ہے، واقعی وہ آگے چل کر بڑی ٹیم بن سکتے ہیں۔
انہوں نے افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں صبر کرنا سیکھنا پڑے گا، وہ جیت کے قریب آکر صبر کا دامن چھوڑ دیتے ہیں جسکا انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔