رجب بٹ سمیت 10افراد کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنیکا فیصلہ

مدعی عمر بٹ کو ٹک ٹاک پر ہراساں کیااور دھمکیاں دی گئیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید

Mar 01, 2025 | 13:12:PM
رجب بٹ سمیت 10افراد کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پولیس نےیوٹیوبررجب بٹ،حیدر شاہ اورمان ڈوگرسمیت دس افراد کےخلاف  دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کےمقدمےمیں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کاکہناہے کہ رجب بٹ اورساتھیوں نے مدعی کو ٹک ٹاک پر ہراساں کیااور دھمکیاں دیں۔

وقوعہ کےمطابق مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی،مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنے کے لیے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے

یہ بھی پڑھیں:ایساکام کرنے کی خواہش ہے جسے لوگ مدتوں یادرکھیں:درفشاں سلیم

پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ،مان ڈوگر،حیدرشاہ کے خلاف مقدمہ یوٹیوبر عمر بٹ نے درج کروایا،ملزمان عبوری ضمانت کرواکر شامل تفتیش ہوچکے ہیں،مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کےساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہو گی۔