اداکاری کومعاشرے میں بہتری لانے کاذریعہ بنایا:نعیمہ بٹ

اس وقت دو نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں جن میں ایک میرے لیے بہت خاص ہے

Mar 01, 2025 | 16:02:PM

 (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر کر دیں۔

کبھی میں کبھی تم، جندو اور عہد وفا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ  نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں اس وقت دو نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں جن میں سے ایک میرے لیے بہت خاص ہے۔

انہوں نے ان دونوں ڈراموں کی زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن کہا کہ یہ پروجیکٹ میرے کرداروں جندو اور عہد وفا سے ملتا جلتا ہے، میں ابھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو مجھے بے حد پسند ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اسے پسند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کیٹی پیری خلا میں سفر کرنیوالی سلیبریٹیزکی فہرست میں شامل

نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ایک سماجی کارکن بھی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے سماجی تبدیلی لانے کے لیے اداکاری کو ذریعہ بنایا ہے،مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے فنڈ ریزنگ ایونٹس کا حصہ بن رہی ہوں جہاں میرے کام کی ناصرف پذیرائی ہو رہی ہے بلکہ میں ایک مثبت سماجی پیغام بھی دے سکتی ہوں۔

مزیدخبریں