(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشال کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
معروف بھارتی پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشال نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور دوستوں کو آگاہ کیا ہے۔
شریا گھوشال نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میرے ایکس اکاؤنٹ کو 13 فروری سے ہیک کیا گیا ہے اور میں نے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش کی ہے، لیکن ابھی تک ایکس کی ٹیم سے کوئی جواب نہیں آیا۔
شریاگوشال نے مزید کہا کہ اس وقت وہ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں ہو پارہیں جس کی وجہ سے وہ اسے ڈیلیٹ بھی نہیں کر سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیٹی پیری خلا میں سفر کرنیوالی سلیبریٹیزکی فہرست میں شامل
معروف گلوکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ہیک شدہ اکاؤنٹ سے آنے والے کسی بھی پیغام پر یقین نہ کریں اور کسی بھی مشتبہ لنک کو نہ کھولیں، کیونکہ یہ ایک فراڈ ہو سکتا ہے۔