آرمی چیف جنرل عاصم منیرکابہاولپور چھاؤنی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ 

Mar 01, 2025 | 18:18:PM
آرمی چیف جنرل عاصم منیرکابہاولپور چھاؤنی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیرکابہاولپور چھاؤنی کا دورہ ،آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چھاؤنی آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا، آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں کی بے مثال لگن، غیر متزلزل جذبے،بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت کی اہمیت پر زور دیا،آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، انوویسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ایرینا کا افتتاح بھی کیا۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کو تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی،آرمی چیف نے طلبا سے خطاب کیا اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔آرمی چیف نے کہاکہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیسہ وارانہ بہتری میں کلیدی کردار رکھتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کون؟ فیصلہ ہو گیا