لکی مروت، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی فائرنگ سے ایک خوارج ہلاک

Mar 01, 2025 | 18:21:PM
لکی مروت، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی فائرنگ سے ایک خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)لکی مروت کے علاقے عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس پردہشت گردوں کا حملہ۔پولیس نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خوارج ہلاک۔ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی.

تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے چوکی عباسہ کی پولیس موبائیل  معمول کے گشت پر تھی کہ عباسہ اور شہاب خیل کے درمیان  فتہ الخوراج کے دہشت گرد گھات لگائے ہوئے تھے جوں ہی  پولیس موبائل قریب آئی انہوں نے پولیس پر جدید ہتھیاروں سے  فائرنگ شروع کردی پولیس اور دہشت گردوں کی اس  مڈبھیڑ میں عباسہ پولیس پارٹی نے دہشت گردوں  کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔ پولیس اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان جاری رہنے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خوارج ہلاک جبکہ باقی دہشت گرد  ساتھی کی نعش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جسکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے علاقے کو  گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
 انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس پارٹی کی جرآت اور بہادری کی تعریف کی اور ان کے لئے توصیفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ یہ بزدلانہ حملے خیبر پختونخوا پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان سے قبل پھلوں و سبزیوں کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں