(24 نیوز)پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹی کارڈ متعارف کروا دیا ہے، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مستحق اقلیتی خاندانوں میں کارڈز تقسیم کئے۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے بھی تقریب میں شرکت کی، سکیم کے تحت ضلع بھر کے 5 ہزار سے زائد افراد کو اہل قرار دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے 2400 مینارٹی کارڈ موصول ہو گئے ہیں، دیگر درخواستیں پر تصدیق کا عمل جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 6 روز قبل اغوا ہونے والی نئی نویلی دلہن بازیاب،اصل ماجرہ کیا تھا؟اہم خبر جانیے
تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز عوامی نمائندوں کے ہمراہ اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کریں گے، مستحق اقلیتی خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 10,500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
گوجرانوالہ وہ خاندان جن کا PMT اسکور 45 یا اس سے کم ہے، اس کارڈ کے لیے اہل ہوں گے، ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔
تقریب میں کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی شریک تھے۔