خوشخبری،اب پاکستان سےاساتذہ کینڈین امیگریشن حاصل کرسکیں گے، یاسر نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(محسن الملک) کینیڈا کے وفاقی وزیر تعلیم یاسر نقوی نے کہا ہے کہ اب پاکستان سے اساتذہ کینیڈا آسکتے ہیں اور کینڈین امیگریشن حاصل کرسکیں گے۔کیینڈا ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو یہاں کامیاب ہونے کا موقع دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینڈین وفاقی وزیر یاسر نقوی نے 24 نیوز سےخصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اب پاکستان سے اساتذہ کینڈا آسکتے ہیں، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز اساتذہ کی نئی امیگریشن پالیسی متعارف کروائی ہے۔پاکستان سے بھی اساتذہ کو کینیڈا آنا چاہئے۔یاسر نقوی نے بتایا کہ میں بھی پاکستان سے کینیڈا 15 سال کی عمر میں آیا تھا۔ انہوں پاکستان سے بھی اساتذہ اب کینڈین امیگریشن حاصل کرسکیں گے۔کینیڈا ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو یہاں کامیاب ہونے کا موقع دیتا ہے۔یاسر نقوی کا نام کینڈین کنوینیر کے لئے بھی آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان سے قبل پھلوں و سبزیوں کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں