نوشہرہ خودکش حملہ،دہشت گرد مدرسہ کیسے پہنچا،تحقیقات جاری

Mar 01, 2025 | 19:24:PM

(24 نیوز)نوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونےوالےدھماکےکی تحقیقات جاری ہیں،فنگرپرنٹس کےذریعےخودکش حملہ آور کی شناخت کیلئےنادرا کی مدد لےلی گئی۔
 ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کیلئے نادرا کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، تحقیقیاتی ٹیمیوں نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی، مولانا حامدالحق مسجد سےگھرکیلئے  نکلےتو سیڑھیوں کےقریب حملہ آور ان سےملا، خودکش حملہ آور سیڑھیوں تک کیسے پہنچا تفتیشی ٹیمیں کھوج لگا رہی ہیں،تحقیقاتی ادارے کھوج لگا رہے ہیں حملہ آور مدرسہ کیسے پہنچا۔
  انسپکڑ جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ خودکش حملے کی تحقیقات 3 زاویوں سے جاری ہیں،ی ٹی ڈی سمیت مختلف ادارے تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں،  حملےمیں ملوث دہشتگردوں کو ہرصورت گرفتارکرکےسزا دلائی جائےگی۔ انہوں نےمزید  کہا  کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری،اب پاکستان سےاساتذہ  کینڈین امیگریشن حاصل کرسکیں گے، یاسر نقوی

مزیدخبریں