ملائکہ اروڑا ایک بار پھر محبت میں قید؟

Mar 01, 2025 | 21:01:PM
ملائکہ اروڑا ایک بار پھر محبت میں قید؟
کیپشن: ملائکہ اروڑا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا نے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد ایک بار پھر مبہم پوسٹ سے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی۔

فلموں سے زیاد اپنے افیئرز کے سبب خبروں میں رہنے والے ہندوستان فلم انڈسٹری کے دو فنکار ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور لمحہ بہ لمحہ اپنے رشتے کی وضاحت دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بلاشبہ ملائکہ اور ارجن کپور کے درمیان محبت کا یہ رشتہ اونچ نیچ کا شکار رہا اور کئی موقعوں پر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی سرگرم ہوئیں۔ 
اگر چہ ملائکہ نے سال 2017 میں اپنے پہلے شوہر و اداکار ارباز خان سے طلاق لے لی تھی اور 2018 میں ارجن کپور سے اپنا ریلیشنشپ آفیشل کردیا تھا لیکن اب کچھ عرصے سے ارجن اور ملائکہ نے محبت کے اس سفر کو الوداع کہہ دیا ہے۔

کیونکہ اگرچہ دونوں میں سے کسی نے باضابطہ طور پر بریک اپ پر بات نہیں کی، لیکن ارجن کپور نے  چند ماہ قبل راج ٹھاکرے کی دیوالی پارٹی میں اپنی سنگل  ہونے کی حیثیت کی تصدیق کی تھی جسکے بعد سے ملائکہ نہ صرف دلبرداشتہ پوسٹ سے موضوع بحث بن رہی ہیں بلکہ اب ایسا لگتا ہے کہ تنہائی دور کرنے کیلئے وہ ایک مرتبہ پھر محبت میں قید ہونے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف نجومی کی اپنی موت کی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی

حال ہی میں ملائکہ اروڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں  انہوں نے زندگی کی حقیقی لگژری یعنی عیش و آرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ملائکہ اروڑا کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں واضح تھا کہ،’زندگی کی اصل آسائشیں: وقت، صحت، سکون بھرا دماغ، سست رفتار صبحیں، سفر کی آزادی، بغیر کسی پچھتاوے کے آرام، پر سکون نیند، خاموش اور 'بورنگ' دن، بامقصد گفتگو، گھر کا پکا کھانا،اور وہ لوگ ہیں جنہیں آپ چاہتے ہیں اور وہ لوگ جو آپ کو چاہتے ہیں۔’

یاد رہے کہ زیر گردش خبروں اور مبہم پوسٹس کے مطابق اگرچہ ان کا تعلق ختم ہو چکا ہے، لیکن حال ہی میں ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کا آمنا سامنا شو ’انڈیاز بیسٹ ڈانسر بمقابلہ سپر ڈانسر’ کے سیٹ پر ہوا تھا جہاں ارجن اپنی فلم ’میرے ہزبینڈ کی بیوی’  کی تشہیر کے لیے شو میں شریک تھے۔

 دوران شو ملائکہ کو شرکاء نے خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔جسکے بعد  ملائکہ نے ’منی بدنام ہوئی’ اور ’چھیّاں چھیّاں’ جیسے اپنے مقبول ترین گانوں پر پرفارم کرکے سب کو حیران کر دیاتھا۔

جبکہ ارجن کپور نے اپنی ہی آنکھوں کے سامنے سابقہ محبوبہ کو رقص کرتے دیکھ کر اتنا ضرور کہا کہ،’ مجھے اپنے پسندیدہ گانے سننے کا موقع ملا، جو ملائکہ کے شاندار کیریئر اور زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ اب بھی اتنا بہترین کام کر رہی ہیں، اور انہیں اس طرح خراج تحسین پیش ہوتے دیکھنا زبردست تھا۔’

یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ، محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی