(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ریلیوں کے اعلان کے بعد اسلام آباد اور پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہونے کے باعث اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اسلام آباد پولیس کے مطابق فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 پر کال کریں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، لاہور میں لبرٹی چوک سے پیدل ریلی نکالی جائے گی جبکہ راولپنڈی اور پشاور سے بھی ریلی نکالی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ مشکل میں پھنس گئے