20 کلو آٹےکی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، 20 کلو آٹےکی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی۔
چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی،چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے۔
عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کیساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں، ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری... گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی