سگے باپ اور چچاؤں نے حوا کی بیٹیوں کو مبینہ طور پر اپنی حوس کا نشانہ بناڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایک انتہائی شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے، سگاباپ ،بھائیوں کیساتھ مل کر اپنی ہی دو بیٹیوں کو 5 سال تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتارہا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ایک شرمناک معاملہ سامنے آیا ،دو بہنوں کو مبینہ طور پر ان کے سگے باپ اور 3 چاچا 5 سال تک ہوس کا نشانہ بناتے رہے،روہڑی کی رہائشی لڑکیاں باپ اور چچاؤں کے چُنگل سے بھاگ کر اپنی ماں کے پاس کراچی پہنچ گئیں۔
لڑکیاں اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے روپڑیں، اعلیٰ عدلیہ اور متعلقہ اداروں سے انصاف کی اپیل کردی۔
اسماء اور حاجرہ کا بتانا ہے کہ ہم چار بہنیں ہیں ہمارے ماں باپ میں علیحدگی ہوگئی تھی،ہم دو بہنوں کو باپ نے اپنے پاس رکھا اور دو بہنیں ماں کے پاس رہتی ہیں۔
اسماءکا بتانا ہے کہ میں 10 سال کی تھی میرے باپ نے میرے ساتھ جنسی تشدد کا سلسلہ شروع کیا،باپ کے بعد میرے 3 چاچا بھی مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،5 سال سے مجھے اور میری چھوٹی بہن کو اپنی حوس کا نشانہ بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور نے خوشخبری سناد ی
اسماء کا مزید کہنا تھا کہ چچاؤں نے روہڑی میں ماموں کے خلاف ہمارے اغوا کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرادی،وکیل غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ کے توسط سے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق باپ غلام رسول اور چچاؤں مظہر حسین، نور حسین اور غلام سرور ملزمان میں شامل ہیں۔
دونوں بہنوں نےاسماء اور حاجرہ نے اعلیٰ عدلیہ اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔