(24 نیوز )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بائیو لیبس اسلام آباد کےتیار کردہ آرٹیسڈ انجکشن پر پابندی عائد کر دی ۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ ) کا کہنا ہے کہ سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے آرٹیسڈ انجکشن کا بیچ 23E018 غیر معیاری ہے جس کے بعد آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ، ڈریپ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آرٹیسڈ انجکشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا،آرٹیسڈ سیمپل میں 19.66 فیصد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا ہے، ایتھیلین گلائیکول منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایتھیلین گلائیکول مرکزی اعصابی نظام، دل، گردوں کیلئے نقصان دہ ہے،جس کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے، ڈریپ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کمپنی آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ میں سپلائی نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹےکی قیمت میں بڑی کمی