ہماری گاڑی کو کیوں روکا؟بااثر خواتین نے موٹروے پولیس افسران پر ہراسگی کا الزام عائد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) موٹروے پولیس افسران کو بااثر خواتین کی گاڑی کو روکنا مہنگا پڑ گیا ، خواتین نے پولیس افسران پر ہراسگی کا الزام عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پر اوور سپیڈنگ کے باعث گاڑی روکنے پر بااثر خواتین نے موٹر وے پولیس افسران پر ہراسگی کا الزام عائد کر دیا، موٹر پولیس افسران کو نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں دیتی رہیں، ،
خواتین پولیس افسران پر تشدد کا الزام لگاتی اور ویڈیو بناتی رہیں، خواتین کے موبائل سے بنی ویڈیو نے سارا معاملہ عیاں کر دیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون وائلٹرنے موٹروےپولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کی ،خاتون ڈرائیور انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی،مذکورہ واقعہ آج کلر کہار کے قریب پیش آیا خواتین ڈرائیور کو اوور سپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا تھا ،خواتین موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی سے پیش آئیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں،موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہیں، خواتین ٹریفک وائلیشن پر جرمانہ کروائے بغیر وہاں سے چلی گئیں ،موٹروے پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :استاد جلاد بن گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیئے