(ویب ڈیسک)جعلی نوٹوں سے عام انسان تو دھوکا کھا سکتا ہے لیکن گمان کیا جاتا تھا کہ بینک افسران نوٹ دیکھتے ہی اصل اور نقل کی پہچان کر لیتے ہیں لیکن حیران کن طور پر جعل سازوں نے بینک کو ہی ساڑھے 5 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون نامی شخص کو لاہور سے گرفتار کیا ہے ، ملزم ہارون نے27 اپریل کو 5 کروڑ 82 لاکھ روپے پشاور کے نجی بینک میں جمع کروائے، ملزم نے 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے نکلوا لیے اور اب ملزم مزید 2 کروڑ روپے کیش کروانے کیلئے بینک پہنچا تھا، پشاور بینک کی اطلاع پر سندر داس روڈ لاہور واقع بینک برانچ کے منیجر نے ملزم کو گرفتار کروا دیا،نجی بینک کی پشاور برانچ کے منیجر کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے پشاور میں جمع کروائی گئی رقم جعلی تھی، ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لئے موقع پر کرنسی نوٹ چیک نہیں کئے، دو دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا کہ نوٹ جعلی ہیں۔بینک سٹاف کے مطابق ملزم ہارون موقع پر بینک عملے کو متعدد بار کرنسی چیک کرنے کا کہتا تھا، ملزم ہارون بینک حکام کی تسلی کے بعد گھر روانہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : استاد جلاد بن گیا ،مار نہیں پیار کو ’پیار نہیں مار‘ سمجھ لیا، ویڈیو وائرل