’بینظیر مزدور کارڈ‘ کے ذریعے مزدوروں کو حق دینا ہے: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں مزدوروں کی جدو جہد کو آگے لے کر چلنا ہے، ہم نے بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو حق دینا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ مزدور کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج میں پیپلز لیبر بیورو کا شکر گذار ہوں، مزدوروں کے خون پسینہ اور محنت کی وجہ سے معیشیت چلتی ہے، دنیا بھر کی معیشیت مزدور کے خون پسینے سے چلتی ہے، اشرافیہ کا کاروبار مزدور کی محنت کی وجہ سے چلتے ہیں، ہمارے ادارے مزدوروں کے خون پسینے سے چلتے ہیں، مزدوروں کو اس کی محنت کو صلہ ملنا چاہئے، ذوالفقار علی بھٹو نے آئین میں مزدروں کو تحفظ دیا، مزدوروں کو نہ صرف یونین سازی کا حق ملا دیگر حقوق بھی ملے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وجہ کیا ہے ؟ صدر مملکت نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو جب موقعہ ملا انہوں نے مزدوروں کو حقوق دیئے، جب آصف زرداری پہلی بار صدر بنے تو اٹھارویں ترمیم میں مزدوروں کو تحفظ دیا، صدر زرداری کی وفاقی حکومت نے مزدروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سندھ میں لیبر کو با اختیار کیا، کوئی صوبہ لیبر قوانین میں سندھ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، ہم نے سندھ منیمم ویج منظور کروایا، سندھ ویجز ایکٹ منظور کروایا، سندھ فیکٹریز ایکٹ منظور کروایا، سندھ ہوم بیسڈ ورکرز کا قانون منظور کروایا گیا، سندھ سوشل سیکیورٹی ایکٹ منظور کروایا۔
مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں مزدوروں کی جدو جہد کو آگے لے کر چلنا ہے، ہم نے بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو حق دینا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے کامیاب گئے، پی آئی اے کی نجکاری کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے
ہم تھر کول کا تجربہ کامیاب کرکے دکھایا، پی آئی اے کو اس نظام کے تحت چلایا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ ہمارے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کی تعریف کر رہا ہے، ہم اس وفاقی وزیر کو سمجھائیں گے۔
سٹیل مل سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ سٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ہے، سٹیل مسئلے کے مسئلے پر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے، اگر وفاق سٹیل نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت سٹیل ملز خرید کرنے کے لئے تیار ہے، وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کرے، ہماری تنظیموں کو فعال کرنا ہے، رضا ربانی کو ذمے داری دیتا ہوں کہ پورے پاکستان میں لیبر بیورو کو متحرک کیا جائے۔