فیصل آباد: موٹر وے ایم 3 پر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں لٹ گئے

May 01, 2024 | 21:41:PM

( 24نیوز ) فیصل آباد کے نزدیک موٹر وے ایم3 پر ڈاکووں نے لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔ 
فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم 3 پر ڈاکووں نے گاڑیاں روک کر لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیاپولیس کے مطابق کوئلےکا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلےکی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے 3 لیویز اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم3پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکووں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا، ملزمان نےموبائل فونز، نقدی اور لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔

علاوہ ازیں  ڈاکووں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا کرکے اور سامان بکھیر کر مزید3 گاڑیوں کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نےگزشتہ رات کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ صدر سمندری میں درج کرلیا۔

ابتدائی رپورٹ ( ایف آئی آر)  کے مطابق ڈاکووں کی عمریں 18 سے 20 سال تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: طوفانی بارشوں کے باعث شدید مشکلات، مزید بارشوں کی پیشنگوئی

مزیدخبریں