محسن نقوی کی ڈائری میں ’نہ‘ کا لفظ نہیں ہے، ملک میں امن آ کر رہے گا، سلیم بخاری

May 01, 2024 | 23:58:PM
محسن نقوی کی ڈائری میں ’نہ‘ کا لفظ نہیں ہے، ملک میں امن آ کر رہے گا، سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سینئر اینکر سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈائری میں ’نہ ‘ کا لفظ نہیں ہے وہ جس کام کے پیچھے پڑھ جاتے ہیں وہ کر کے چھورتے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق  معاشرتی وہ ملکی مسائل پربے باک تجزیے کے حوالے سے مشہور سینئر اینکر  سلیم بخاری کا ملک میں خصوصا کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر پاکستان اور وفا قی وزیر داخلہ کی آج کی میٹنگ خوش آئندہے ،محسن نقوی صاحب ایک ایسا کردار ملکی افق پر نمودار ہوا ہے جن کی ڈائری میں ’نہ ‘کا لفظ نہیں ہے ، وہ جس کام کے پیچھے پڑھ جاتے ہیں اس کو کرکے چھوڑ تے ہیں ، اس کے ساتھ ہی سلیم بخاری نے امید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ ضرور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرینگے اور وہ اس میں کامیاب ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں : مزدور کی زبوں حالی کیسے دور ہو گی ؟ سینئر اینکر سلیم بخاری نے حل بتا دیا