(وقاص عظیم) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ادارہ شماریات نے پریشان کن خبر سنا دی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی میں ایک اعشاریہ صفر آٹھ فیصد اضافہ ہوا ،اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصدرہی ،جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی ،اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہاتوں میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ایک ماہ میں پیاز 38.7 سبزیاں 17.7 اور پھل 6.4 فیصد مہنگے ہوئے ،اکتوبر میں انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک ماہ میں بجلی چارجز 8.2 اور میرج ہال کرایہ 5.4 فیصد بڑھ گیا ،سالانہ بنیادوں پر مصالحہ جات 84.5 فیصد مہنگے ہوئے ۔
چینی اور چاول کی بات کی جائے تو ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چینی 69.9 ، آٹا 63.3 چاول 62.2 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں لوبیا 56.8 ، چائے 54.9 اور آٹا 37.7 فیصد مہنگا ہوا ،ایک سال میں درسی کتب 85 فیصد مہنگی ہوئیں ،ایک سال میں گیس 62.8 اور بجلی چارجز 50.6 فیصد بڑھ گئے ،ایک سال میں ادویات 36.6 اور موٹر فیول 30.8 فیصد مہنگا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں :انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان