سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا معاملہ ،سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی

Nov 01, 2023 | 17:44:PM
 سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا معاملہ ،سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے معاملے پر سپریم کورٹ  میں متفرق درخواست  دائر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ میں برطرفی کیخلاف کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی  ہے،  اپنی درخواست میں سابق جج  نے برطرفی کیخلاف کیس 6 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ،  جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ برطرفی کیخلاف اپیل ایک سال سے زائد گزر جانے کے باجود سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی،کیس کی آخری سماعت 12 جون 2022 کو ہوئی تھیسپریم کورٹ سے برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دینے کی استدعا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکان روشن ؟