(احسن عباسی،کومل اسلم )لاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آسکی،دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہورکادوسرانمبر، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 220ریکارڈ،بھارت کی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ، ہواؤں کی رفتار اوررُخ بدلنے کے باعث آلودگی میں معولی کمی آئی،سموگ سے بچاؤ کیلئے لاہور کے چند مقامات پر گرین لاک ڈاؤن بھی نافذ ،بڑھتی آلودگی کے باعث شہری سانس اور گلے کی بیماریاں میں مبتلا ہونے لگے۔
لاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آسکی۔دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہورکادوسرانمبررہا،ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 220ریکارڈ کی گئی ہے،بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر ہے۔
ضرور پڑھیں:مستونگ:سکول کے قریب دھماکا،بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق،15 زخمی
کراچی کا 17 واں جبکہ پاکستان میں چھٹا نمبر ہے۔دوسری طرف لاہور میں ہواؤں کی رفتار اوررُخ بدلنے کے باعث آلودگی میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سموگ سے بچاؤ کیلئے لاہور کے چند مقامات پر گرین لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے،بڑھتی آلودگی کے باعث شہری سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔
ماہرین صحت نے کہا ہے ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 112 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ،شہری احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔