وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے گندم بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا 

Nov 01, 2024 | 19:25:PM

 (وقاص عظیم) وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے گندم بورڈ کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا، اجلاس میں ربیع سیزن میں گندم کی پیداواری لاگت کا تخمینہ لگایا جائے گا جبکہ ملک کے اندر گندم کی ترسیل اور ڈیمانڈ کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت  نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے بلائے گئےگندم بورڈ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کریں گے،اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری زراعت شرکت کریں گے،اجلاس میں ایم ڈی پاسکو، چیف این ایف ڈی سی بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں سال 2024-25 کے ربیع سیزن میں گندم کی پیداواری لاگت کا تخمینہ،ملک کے اندر گندم کی ترسیل اور ڈیمانڈ کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے،اجلاس میں زرعی ان پٹ بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا،پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کی گندم پروکیورمنٹ اور ریلیز پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا،ڈی ریگولیشن کے بعد گندم مارکیٹ کی منصوبہ بندی کا ایجنڈا بھی زیرِ بحث لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو ورکنگ پیپرز جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

مزیدخبریں