ای سی سی اجلاس، نیب کیلئے 37 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری

Nov 01, 2024 | 20:53:PM
ای سی سی اجلاس، نیب کیلئے 37 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیب کو 37 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری سمیت دیگر اہم فیصلے لئے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاسکو ذخائر سے گندم کی تقسیم کی منظوری دی گئی، مختلف ادارے اور محکمے اپنی طلب کے مطابق گندم وصول کریں گے، ای سی سی کی تمام اداروں کو گندم کا معیار چیک کرنے کی ہدایت کی، ای سی سی نے وزیر اعظم آفس اور وزیر اعظم سٹاف کالونی کی مرمت کے لیے 25 کروڑ 27 لاکھ روپے کی منظوری بھی دے دی۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کے استعمال وی وی آئی پی طیاروں کے انجن کی مرمت کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی، ای سی سی نے ای پاسپورٹ مشینری کی خریداری کے لیے 2 ارب 93 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال میں تجارتی خسارہ کم ہو گیا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

مزید براں اجلاس میں فلڈ ریسپانس ایمرجنسی پراجیکٹ کے لیے 30 ارب روپے کے فنڈز، نیب کو 37 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز، وزارت تجارت کو 22 کروڑ 67 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔