نجکاری کمیشن کا 5 سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) نجکاری کمیشن نے 5 سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر نجکاری کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نجکاری کمیشن نے 5 سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا فیصلہ کیا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری کےلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کےلئے عمل شروع کرنے کی منظوری دی گئی، زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کےلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کےلئے عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
بورڈ اجلاس میں 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپینوں کی نجکاری کے متعلق جائرہ لیاگیا، فیسکو ،گیپکو اور آییسکو میں نجی شعبے سے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کے حوالے سے رپورٹ پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دی جائے گی یا نہیں؟ ایف بی نے دوٹوک اعلان کر دیا
بورڈ نے فیصلہ کیا کہ نجکاری کے تمام لین دین میں مسابقت اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔