بخار اور درد کیلئے پروماس انفیوژن دوا ہرگز نہ خریدی جائے،ڈریپ

Oct 01, 2024 | 18:04:PM

(بابرشہزادترک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار اور درد کے علاج کیلئے پروماس انفیوژن دوا ہرگز نہ خریدی جائے۔

ڈریپ کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیر معیاری دوا پروماس انفیوژن کی فروخت کا انکشاف ہوا،ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہاکہ پروماس انفیوژن کا ایک بیچ  غیرمعیاری پایا گیا تھا، پروماس انفیوژن کا بیچ 034 غیرمعیاری قرار پایا،ڈرگ انسپکٹر نے ڈی آئی خان مارکیٹ سے پروماس کاسیمپل لیاتھا،لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کی،پروماس انفیوژن ٹریٹ فارماسوٹیکل بنوں کی تیارکردہ دوا ہے،غیر معیاری دوا کا استعمال ری ایکشن کرسکتا ہے، پروماس انفیوژن سے بخار، شریانوں کی بندش، کپکپی طاری ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا، نئی قیمت سامنے آ گئی

مزیدخبریں