آئی فون کا آرڈر دینے والے نے موبائل ملتے ہی ڈیلیوری بوائے کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئی فون کا آرڈر دینے والے ایک شخص نے موبائل فون ملتے ہی ڈیلیوری بوائے کو پیسے دینے کے بجائے اسے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر چنہاٹ میں پیش آیا جہاں 30 سالہ ملزم نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا آئی فون آن لائن خریدا جسے پہنچانے کےلیے ڈیلیوری بوائے اس کے گھر پہنچ تاہم ایسے میں رقم کی ادائیگی کے بجائے موبائل فون منگوانے والے نے ڈیلیوری بوائے کو ہی مار ڈالا،رپورٹس کے مطابق ملزم نے اس متوفی کی لاش کو کینال میں بہادیا جس کی تلاش کےلیے سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو طلب کیا گیا۔
ڈی سی پی ششانک سنگھ کے مطابق ملزم گنجنان نے آن لائن سروس فلپ کارٹ سے موبائل فون کا آرڈر دیا تھا جس کےلیے اس نے رقم کی ادائیگی موبائل فون اس کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچنے کے بعد کرنے کا آپشن منتخب کیا تھا،حکام کے مطابق 23 سالہ بھرت ساہو ملزم گنجنان کے گھر موبائل فون لے کر پہنچا تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ساہو کو گلا کاٹ کر قتل کردیا جبکہ لاش کو اندرا کینال میں بہادیا۔
رپورٹس کے مطابق جب بھرت ساہو دو روز تک گھر نہیں لوٹا تو اس کے اہل خانہ نے 25 ستمبر کو انکی گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی،پولیس نے کال ریکارڈز کی مدد سے پہلے گنجنان کا فون نمبر تلاش کیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے دوست آکاش کو حراست میں لیا جس نے اعتراف جرم کرلیا،کینال سے متوفی کی لاش اب تک برآمد نہیں ہوسکی جس کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار رجنی کانت کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل