ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد پر شاندار استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد پروالہانہ استقبال کیا گیا۔
عالمی شہریت یافتہ اسلامی سکالرڈاکٹر ذاکر نائک نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا،ڈاکٹر ذاکر نائک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے بھی تھے ،مولانا فضل الرحمان نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا اورڈاکٹر ذاکر نائک کی کاوشوں کو سراہا ،اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ،مولانا مصباح الدین نور عالم خان ،مولانا محمود شاہ ، مفتی اویس عزیز ,مفتی اسجد محمود ہمراہ تھے۔
سربراہ جے یو آئی نے اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی،ان کی تشریف آوری ان کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے،جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے,ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے.
ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی،کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا،میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے،مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں،انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔
مولانا فضل الرحمان نے انہوں نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دئے ،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا،ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ سہیل اقبال ہرڑ ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل