7اکتوبر کے احتجاج میں پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دے، حافظ نعیم الرحمان

Oct 01, 2024 | 20:51:PM

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی 7 اکتوبر کیلئے ہمارے ساتھ نکلے گی،پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے ،حکومت اعلی ظرفی دکھائے اور 7 اکتوبر کیلئے اعلان کرے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ آج ہمارے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ساتھ ملاقات کی،غزہ میں نسل کشی جاری ہے ،لاشیں اس وقت پگھل رہی ہیں،پوری دنیا فلسطینوں کے ساتھ کھڑی ہو گئی،اب اسرائیل مزید بڑھ رہا ہے ،ایسے صورتحال میں خاموش رہنا بھی ظلم ہے ۔

حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھا کہ جماعت اسلامی نے اس پورے عرصے میں تگ ودو کی ہے ،تمام تر اختلاف سے بالاتر ہوکر فلسطین کیلئے ہمیں ایک ہونا ہے، فلسطین کے ساتھ ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے ،ہم نے شروعات یہاں سے کی کہ پہل یہاں سے ہو،پی ٹی آئی 7 اکتوبر کیلئے ہمارے ساتھ نکلے گی،پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے ،حکومت اعلی ظرفی دکھائے اور 7 اکتوبر کیلئے اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مزیدخبریں