وزیراعلیٰ بلوچستان کا دورہ پنجگور، تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت

Oct 01, 2024 | 22:28:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان کا دورہ پنجگور، تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دورہ پنجگور کے موقع پر متعدد تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کل پنجگور کا دورہ کریں گے ،وزیر اعلیٰ کے دورے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 7بڑے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 مکران یونیورسٹی پنجگور سمیت 7تعلیمی اداروں کو ڈپٹی کمشنر پنجگور کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا ہے ،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور ڈگری کالج گرلز کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ،تعلیمی اداروں کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان آمد کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کونسی خواہش پوری ہو گئی؟ممتاز سکالر نے خود ہی بتا دیا