امریکہ اسرائیل کی دفاع میں مدد کے لیے تیار ہے: جو بائیڈن

Oct 01, 2024 | 22:52:PM
امریکہ اسرائیل کی دفاع میں مدد کے لیے تیار ہے: جو بائیڈن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی دفاع میں مدد کے لیے تیار ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کی دفاع میں مدد کرنے اور خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے تیار ہے، اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل اجلاس میں صدر بائیڈن نے امریکی فوج کو میزائل حملے روکنے میں مدد کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے امریکی فوج کو اسرائیل کی دفاع میں مدد کرنے اور اسرائیل کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو مار گرانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر 400سے زائد میزائل داغ دیئے، فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

دوسری جانب این ایس سی کے ترجمان شان ساویٹ کے مطابق صدر بائیڈن اور کمالا ہیرس وائٹ ہاؤس کے سیچوایشن روم سے حملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور مسلسل اپ ڈیٹس بھی حاصل کر رہے ہیں۔