پی آئی اے کی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران کااسرائیل پرحملے کی پیش نظر قومی ائیرلائن نےاپنی تمام پروازوں کوایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے روک دیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )نےتمام کپتانوں اورفلائٹ آپریشن کواحکامات جاری کردیئے جس کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق تمام پروازوں کافلائٹ پلان ازسرنوترتیب دئیے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی،ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی،پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے2کوریڈوراستعمال کرتاہے،نادرن کوریڈورجس میں کینیڈااورترکی جانےوالی پروازیں اس روٹ کواستعمال کرتی ہیں،سدرن کوریڈورسے یواے ای ،بحرین ،دوحہ اورسعودی عرب کےلیے استعمال کیاجاتاہے.
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر 400سے زائد میزائل داغ دیئے، فائرنگ سے 10 افراد ہلاک