ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن، بیروت میں آتش بازی

Oct 01, 2024 | 23:10:PM

(24 نیوز) ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن منایا گیا جبکہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں آتش بازی کی گئی۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منانا شروع کردیا، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی کی گئی جبکہ غزہ میں بھی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی، تو اسے دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے، امریکی صدر بھی کھل کر سامنے آ گئے

یاد رہے کہ جولائی میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران پر حملے کا دباؤ تھا، اور حالیہ دنوں میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت نے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا تھا۔

مزیدخبریں