(ویب ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق توری کی قیمت میں فی کلو 20 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد توری کی فی کلو قیمت 180سے کم ہو کر 160روپے ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 100روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 250 روپے ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پھول گوبھی فی کلو 180 روپے سے کم ہو کر 150 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کو سچ دیکھانے والا ٹک ٹاکر شہید
اس کے علاوہ مٹر کی فی کلو قیمت 400، ٹماٹر کی 100، پیاز کی 120، سفید آلو کی 90 اور سرخ آلو کی 150روپے برقرار ہے۔