(24نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 2فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں 30 سے 100 روپے تک کمی کردی،لاہور سے کراچی کا کرایہ 100 روپے کی کمی کے بعد 6350 روپے کر دیا گیا،راولپنڈی کا کرایہ 70 روپے کمی کے بعد1930 روپے، پشاور کا 100 روپے کمی کے بعد2400، لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 3400روپے اور لورالائی کا 2750 روپے ہو گیا،اسی طرح مری کا کرایہ 26 سو سے کم ہوکر 25 سو روپے، فیصل آباد کا کرایہ 50 روپے کی کمی کے بعد 980 روپےاور لاہور سے ملتان کا کرایہ 1750 روپے کردیا گیاہے، ٹرانسپورٹرزکے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 25 کروڑ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دیا جائے:سابق نگراں وزیر تجارت وصنعت گوہر اعجاز