(24نیوز)میالمی اداکارہ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساکرنے الزامات کے خلاف اداکار جے سوریا قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملیالم اداکار جے سوریا نے اپنے خلاف لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی سختی سے تردید کی اور قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق جے سوریا جو اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ امریکہ میں ہیں اور انہوں نے کہا کہ ان الزامات نے انہیں، ان کی فیملی اور ان کے مداحوں کو شدید تکلیف پہنچائی ہے۔
جے سوریا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وہ پچھلے ایک ماہ سے اپنی فیملی کے ساتھ امریکہ میں ہیں اور اسی دوران ان پر دو جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں، ان الزامات نے انہیں اور ان کے قریبی لوگوں کو توڑ کر رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی قانونی ٹیم اس معاملے کو دیکھے گی، جھوٹے الزامات لگانا ان لوگوں کے لئے آسان ہوتا ہے جن میں ضمیر کی کمی ہوتی ہے،اداکار نے عدالتی نظام پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سچ کی جیت ہوگی جبکہ انہوں نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ایسے اقدامات سے باز رہنے کی تلقین کی۔
یاد رہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ مینو منیر نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایم مکیش اور جے سوریا نے ان کے ساتھ جنسی ہراسانی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 کروڑ عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دیا جائے:سابق نگراں وزیر تجارت وصنعت گوہر اعجاز