ڈومیسٹک فرسٹ کلاس پیسرز میں میر حمزہ اور شاہین آفریدی کا کونسا نمبر؟

Sep 01, 2024 | 18:47:PM
ڈومیسٹک فرسٹ کلاس پیسرز میں میر حمزہ اور شاہین آفریدی کا کونسا نمبر؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں میر حمزہ پہلے اور شاہین شاہ آفریدی آخری نمبر  پر ہیں۔

فہرست کے مطابق ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں میر حمزہ نے سب سے زیادہ 112 میچز کھیلتے ہوئے 442 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، خرم شہزاد 48 ڈومیسٹک میچز میں 136 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر ہیں، اس فہرست میں تیسرا نمبر محمد علی کا ہے جنہوں نے 39 ڈومیسٹک میچز میں 146 وکٹیں لے رکھی ہیں، چوتھے نمبر پر نسیم شاہ موجود ہیں جو 15 میچز میں 54 وکٹیں لے چکے ہیں۔

شائقین کرکٹ کے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر اور سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اب تک صرف 9 ڈومیسٹک میچز کھیلے ہیں اور 40 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں جاری بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا تھا، ان کی جگہ میر حمزہ اور خرم شہزاد پیس اٹیک سنبھال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستانی بلے باز بیٹنگ کرنا بھول گئے، صرف 9 رنز پر کتنے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے؟شائقین  پریشان

خرم شہزاد نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں جبکہ میر حمزہ نے 2 وکٹیں لے کر کئی سینیئر گیند بازوں کو بھی حیران کردیا ہے۔