ایشین چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے پر قومی انڈر18 بیس بال ٹیم پر پابندی اور جرمانہ کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایشین انڈر18 بیس بال چیمپئن شپ میں عدم شرکت پر قومی انڈر18 بیس بال ٹیم پر پابندی اور جرمانہ عائد ہونے کے خطرات منڈلانے لگے، ایشین بیس بال فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو آخری مہلت دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فیڈریشن بیس بال کو ایونٹ میں شرکت کیلئے ایشین بیس بال فیڈریشن کی جانب سے منگل تک کی مہلت دی گئی ہے، یہ مہلت ایشین انڈر 18بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چائنیز تائی پے میں بی ایف اے کا اجلاس ہوا، جس میں اجازت دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ٹیم منگل کی صبح تک رپورٹ کر سکتی ہے، چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرسٹ کلاس میں میر حمزہ اور شاہین آفریدی کا کونسا نمبر؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں
واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی انڈر18 بیس بال ٹیم کو ایشین انڈر18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔