(روزینہ علی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ لائن پر پورا اعتماد ہے انشاءاللہ جیت کی طرف جائیں گے، امید ہے بیٹنگ میں اتنی صلاحیت ہے کہ میچ جیتیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ ہیلپ فل تھا، ان کی پارٹنر شپ اچھی لگ گئی، اس کی وجہ سے ان کا سکور ہوا، میری کوشش ہے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن کروں، مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں، امید ہے بیٹنگ میں اتنی صلاحیت ہے کہ میچ جیتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پروفیشنل کے طور پر ہر صورتحال کے لیے تیار رہتے ہیں، کوشش تھی جب بنگلہ دیش کی پارٹنر شپ چلی تو اس کو تحمل سے بریک کریں، بیٹنگ لائن پر پورا اعتماد ہے انشاءاللہ جیت کی طرف جائیں گے، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے شروع میں ہم مطمئن تھے لیکن گیم کا حصہ ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وکٹ پر وقت لیا اور بہتر کرنے کی کوشش کی، میں نے سری لنکا میں 141 بھی کیے حالیہ میچ میں بھی اچھا سکور ہے، ٹیم کے لیے سنچری اور اچھا سکور کرنے پر خوشی ہے، وکٹ میں بظاہر کوئی تبدیلی نہیں تھی بال موو ہورہی تھی، خرم شہزاد نے نئی گیند کے ساتھ بہت اچھا پرفارم کیا، نئی گیند کو کھیلنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرسٹ کلاس پیسرز میں میر حمزہ اور شاہین آفریدی کا کونسا نمبر؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں
لٹن داس نے مزید کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے ہم پاکستان کو کتنا جلد آؤٹ کر پائیں گے، اگر اچھی بالنگ کریں اور محنت کریں گے تو انشاء اللّٰہ بہتر رزلٹ ملے گا، پہلے ٹیسٹ والی وکٹ پر ہٹ کرنا آسان تھا اب والی وکٹ کی صورتحال مختلف ہے۔