(24نیوز)کراچی کے علاقے گارڈن فوارہ چوک کے قریب کنویں میں گرنے والے دو بچے اور ان کو بچانے کیلئے کنویں میں اترنے والا نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ دونوں بچے کرکٹ کھیلتے ہوئے ڈھکن ٹوٹنے سے کنویں میں گرے، بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال ہیں، بچوں کی شناخت 8 سالہ بدر صہیب ولد ارشد حسین اور 12 سالہ طلحہ ولد آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والے دونوں بچے اور اترنے والا نوجوان کنویں میں آکسیجن کی کمی کے باعث جاں بحق ہو گئے،بچوں اور نوجوان کی لاش کنویں سے نکال لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے اہم خبر