کوئٹہ؛2سے 4ستمبر بارشوں کے نئے سلسلہ کی پیش گوئی 

Sep 01, 2024 | 23:17:PM
کوئٹہ؛2سے 4ستمبر بارشوں کے نئے سلسلہ کی پیش گوئی 
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کا نیاسلسلہ 2 سے 4 ستمبر  تک جاری رہے گا،اسی دوران ژوب، سبی،ہرنائی،زیارت اور کوہلو میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے،بارکھان لورالائی،شیرانی،دکی اور قلعہ عبداللہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق قلعہ سیف اللہ،خضدار،قلات،سوراب اور نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے،جھل مگسی،اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، آواران،کچھی، حب اور لسبیلا میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،اس دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے اہم خبر