شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں سرفہرست آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم)باغوں کے شہر میں فضائی آلودگی بے قابو ، شہریوں کو آج بھی فضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی ،شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں سرفہرست آگیا۔
اپریل کے آغاز میں ہی سورج کی تیز کرنوں نے درجہ حرارت کو بڑھا دیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 285 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں سرفہرست آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کوٹ لکھپت 362،سید مراتب علی روڈ پر شرح 293 اور جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 279 ریکارڈ کیاگیا۔