بادل کہاں کہاں برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

Apr 02, 2024 | 11:11:AM

(24نیوز)کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کا سایہ،محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبر شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دیر، چترال اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے اکثر مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں بہتری،ڈالر مزید سستا ہو گیا

دیر، چترال اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز بالاکوٹ میں 38، کاکول میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،دیر میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،کالام میں 22،مالم جبہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

 پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں